Workplace
English

ہمارے بارے:

مقصد:

جدت، ترقی اور معیارسازی کے ذریعے نظام تعلیم پر تدبر اور اس کی تدوین نو کرنا

مشن:

تصورذات اور نظام کائنات کے بارے انداز فکر میں قرآن و سنت کے مطابق تبدیلی لانا

وژن:

امن، یگانگت اور بقائے باہمی کے ایسے جہان کی تعمیر جس میں مسلمان کا ایک زندہ کردار ہو۔


سوسائٹی فار ایجوکیشنل ریسرچ (ایس ای آر) دنیا بھر سے ماہرین تعلیم، اساتذہ، دانشوروں اور مستقبل بین افراد پر مشتمل آن لائن گلوبل کمیونٹی ہے جو بلاتفریق رنگ و نسل تمام اولاد آدم کو اپنے علم اور تجربے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ تین دہائیوں سے ٹیم ایس ای آرنظام تعلیم میں اصلاحات کے لیے دنیا بھر میں افراد، اداروں اور حکومتوں کی معاونت کر رہی ہے۔ تعلیم، نصاب سازی اور تربیت کے شعبہ جات میں اس ٹیم کا مجموعی تجربہ دہائیوں پر محیط ہے۔ الحمد اللہ اپنے نصب العین "تبدیلی تناظر" پر عمل کرتے ہوئے ٹیم ایس ای آر اب تک بے شمار افراد اور اداروں کی ''مشن کو وسعت دینے، مہارت میں اضافے، نصاب کو بہتر بنانے اور آپریشنز کو ہموار کرنے" میں مدد کر چکی ہے۔